نئی دہلی، 23 جون (آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی حکومت نے پتنجلی سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی دوا کی تشہیر بند کرے۔ دراصل یوگا گرو سوامی رام دیو نے منگل کے روز مارکیٹ میں کورونا وائرس کی دوا’کورونیل‘ کواتاردیا اور دعوی کیا ہے کہ آیور وید طریقہ کار سے جڑی بوٹیوں کے گہرے مطالعہ اور تحقیق کے بعد بنائی جانے والی یہ دوا 100 فیصد مریضوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
کورونا کے لئے پتنجلی میڈیسن کے سربراہ بابا رام دیو نے اس دوا کو لانچ کرتے ہوئے کلینیکل ٹرائل میں اپنے کامیاب نتائج کا دعویٰ کیا ہے۔ اس دوا کو منگل سے ہی مارکیٹ میں لانچ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر حکومت نے پتنجلی سے کہا ہے کہ اس کی تشہیر کو فوری طور پر بندکرے۔ حکومت نے کہا کہ ابھی تک اس دوا کی سائنسی تحقیقات نہیں ہوسکی ہے اور انہیں اس کے بارے میں معلومات نہیں ہے، اس لئے اس کی تشہیر کو فوری طور پر روکاجانا چاہئے۔
کورونا وائرس سے علاج کے لئے ہندوستان آگئی تیسری دوا کوہرانے کے لئے پہلے مرحلے کے کامیاب ٹرائل کے بعد پتنجلی نے اس دوا کو بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ بنیادی طور پر قوت مدافعت بڑھانے اور جسم میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کام کرے گا۔